چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام بارے اجلاس
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت چلڈرن ہسپتال میں چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔۔۔
ڈاکٹر فرقد عالمگیر، پروفیسر مسعود صادق، پروفیسر سلمان، پروفیسر عاصم خان و دیگر نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں خواجہ سلمان رفیق جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی سائٹ پر گئے ،کام پرجاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔