فیصل مسجد:غیر قانونی کار پارکنگ فیس لینے والے 7 افراد گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی کا ر پارکنگ فیس وصولی پر 7 افراد گرفتار کرلئے۔۔۔
کارروائی فیصل مسجد کے باہر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف شہریوں کی شکایات پر کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے ٹیم کے ہمراہ غیر قانونی پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کی۔