اچھی کارکردگی پر پولیس افسر وں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے سی پی او آفس فیصل آباد میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسر وں و جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔
`سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل بھی ہمراہ تھے ۔ایس پی لائلپور ڈویژن،ایس ایچ او منصور آباد،ایس ایچ او رضا آباد، ایس ایچ او گلبرگ اور ان کی ٹیمزنے ڈکیت گینگ کے ساتھ پولیس مقابلہ،منشیات فروشوں اور ڈاکوؤں کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا،جن کی اس عمدہ کاکردگی کے پیش نظر سی پی او فیصل آباد نے ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔سی پی او نے کہا کہ کرائم کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی کو اپناتے ہوئے پٹرولنگ کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے ،چوری کی واردات میں اضافہ کے پیش نظر تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ میں آپریشن کریں ۔