یونیورسٹی آف سرگودھا ،27ہزار طلبا،طالبات کو ڈگریاں دی گئیں

یونیورسٹی آف سرگودھا ،27ہزار طلبا،طالبات کو ڈگریاں دی گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودھا کے گیارہویں کانووکیشن میں27ہزار سے زائد طلباء وطالبات کو ڈگریاں تفویض کر دی گئیں۔

 کانووکیشن کی پُروقار تقریب ملٹی پرپز ہال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ندیم افضل چن نے کی ، 363پوزیشن ہولڈرز اور 55پی ایچ ڈی طلبہ میں ڈگریاں، میڈلز اور انعامات تقسیم کیے گئے ۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ آج کا یہ دن یقیناً یونیورسٹی آف سرگودھا کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے اور اس کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ میں اپنے آپ کو نہایت خوش نصیب محسوس کرتا ہوں کہ مجھے آپ جیسے ہونہار نوجوانوں سے مخاطب ہونے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ آج کا یہ دن ان طلباء کی زندگی کا وہ لمحہ ہے جس کا خواب انہوں نے کئی برس پہلے دیکھا تھا ، ان کامیابیوں پر ڈاکٹر قیصر عباس اور اُن کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا نے گزشتہ چند برسوں میں کئی اہم سنگِ میل عبور کیے ہیں جبکہ ہماری اولین ترجیح ہمیشہ تعلیمی معیار میں بہتری رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں