پانی کی لائن کی مرمت کا کام تیزی سے جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی ہدایت پر یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ ڈایا مین لائن کی مرمت کا کام تیزی سے کیا جارہا ہے ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق پیر سے شروع ہونے والا مرمتی کام بغیر کسی وقفے سے 24 گھنٹے جاری ہے اور اس ضمن میں واٹر کارپوریشن کا عملہ 24 گھنٹے کام میں مصروف ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ سی ای او واٹر کارپوریشن کی ہدایت پر مرمتی کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جارہا ہے جبکہ واٹر کارپوریشن کی پوری کوشش ہے کہ مرمتی کام جلد مکمل کرکے بدھ کی شام تک شہر میں پانی کی فراہمی بحال کی جائے دوسری جانب چیف انجینئر واٹر ٹرنک مین ظفر پلیجو مرمتی کام کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور سپرنٹنڈنگ انجینئر تنویر شیخ عبد العزیز اور صدیق تنیو سمیت دیگر حکام سائٹ پر موجود ہیں۔