کمشنر کا ڈویژنل ماڈل کالج مدینہ ٹاؤن کا دورہ ، نرسری کلاس کا افتتاح

کمشنر کا ڈویژنل ماڈل کالج مدینہ ٹاؤن کا دورہ ، نرسری کلاس کا افتتاح

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے ڈویژنل ماڈل کالج مدینہ ٹاؤن کیمپس کا دورہ اور کیمپس میں پری نرسری کلاس کے آغاز کا افتتاح کیا۔

پری نرسری کلاس میں 3 سال تک کی عمر کے بچوں کا داخلہ کیا جارہا ہے ۔کمشنر نے ننھے منے بچوں سے ملاقات،تحائف بھی تقسیم کئے اوربچوں سے شفقت کا اظہار کیا۔انہوں نے بچوں کے لئے دستیاب تعلیمی وتفریحی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار تمام ڈویژنل پبلک سکولوں میں پری نرسری کلاس قائم کی جارہی ہیں۔کمشنر نے ڈی ایم سی میں اعلیٰ نظم ونسق کی تعریف کی اورسکول کے برآمدے کو خوبصورت انداز میں سجانے کو سراہا۔کمشنر کوطالب علموں نے ہاتھ سے تیار کی گئی قرآنی خطاطی کا پوٹریٹ اور مختلف تحائف بطور تحفہ پیش کئے ۔کمشنر نے طالب علموں کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور کلچر کے فروغ کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں