جہلم:سرکاری ہسپتالوں سے چوری 30 لاکھ کی ادویات برآمد
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے میانی والا علاقہ میں وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی ہدایت پر ڈرگ کنٹرول ٹیم نے چھاپہ مارا اور سرکاری ہسپتالوں سے چوری کی گئی 30 لاکھ سے زائد مالیت کی ادویات برآمد کرلی گئیں۔
پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم عامر نفیر کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب عمران نذیر نے کہا ادویات کی ترسیل، سپلائی اور فراہمی کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ سے چوری کے واقعات میں کمی آئی۔ قبل ازیں صوبائی وزیر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان میں سی ٹی سکین سروسز کا افتتاح کیا۔