آسان ادائیگی:بی آئی ایس پی کا کارانداز بل و میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن سے معاہدہ

آسان ادائیگی:بی آئی ایس پی کا کارانداز بل و میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن سے معاہدہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آسان ادائیگی کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور کارانداز پاکستان میں معاہدہ ہوا۔۔۔

 معاہدہ کے مطابق کارنداز بی آئی ایس پی مستحقین کو RAAST پیمنٹ سسٹم کے ذریعے رقوم کی آسان ادائیگی اور ملک گیر سطح پر ڈیجیٹل و مالیاتی خواندگی کے تربیتی پروگرام میں معاونت کرے گا جس کے ٹرائل فیز کا باقاعدہ آغاز 30 جون 2025 سے ہوگا۔ بی آئی ایس پی کے ڈی جی کیش ٹرانسفرز نوید اکبر اور کارانداز کے چیف ڈیجیٹل آفیسر شرجیل مرتضی نے معاہدہ پر دستخط کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں