چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار سٹروک مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار سٹروک مینجمنٹ کے حوالے سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان اور چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر،سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ بینش فاطمہ ساہی، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، ایڈیشنل سیکرٹری پروکیورمنٹ امیرہ بابر، فاطمہ نورین ،پروفیسر آصف بشیر، ڈاکٹر علی رزاق، و دیگر نے شرکت کی۔