ڈی سی کا ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ، سہولیات کا جائزہ
آصف رضا نے مسیحی قیدیوں کیساتھ کرسمس کیک کاٹا،تحائف بھی تقسیم کئے
قصور(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ کیا اورمسیحی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سپرنٹنڈنٹ جیل کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے تقریب میں ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں سے خطاب کیا ،کرسمس کیک کاٹاور مسیحی قیدیوں کو تحائف تقسیم کئے ۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا اور جیل میں جوتے بنانے والی فیکٹری ، تکنیکی تربیتی ورکشاپس بشمول آلات کی مرمت سمیت سہولیات کا جائزہ لیا جہاں قیدیوں کو پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کی جاتی ہیں۔