70فیصد دیہات میں ہیلتھ سسٹم نہیں چل رہا : ملک احمد
گورنرہاؤس میں فرینڈ شپ آف آئی پیک گالا کے تحت تقریب سے خطاب
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) گورنر ہاؤس لاہور میں فرینڈ شپ آف آئی پیک گالا 2025 کے تحت منعقدہ تقریب میں قائم مقام گورنر ملک محمد خان اور چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان بطور مہمان شرکت کی گورنر ہاؤس میں تقریب کا اہتمام انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول آئی پیک فاؤنڈیشن نے کیا جس کا مقصد محروم کمیونٹیز کے لیے صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام گورنر ملک احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 70 فیصد سے زائد لوگ دیہات میں رہتے ہیں وہاں ہیلتھ سسٹم نہیں چل رہا۔
وہاں کے بی ایچ یو اور ہیلتھ مشکلات سے دوچار ہیں 70 سال میں ہم کیا کیا مجھے نہیں پتہ دیہاتوں میں عطائی ڈاکٹرز عوام کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ انکی جانوں سے بھی کھیل رہے ہیں ،انہوں نے آئی پیک کو اپنے طرف سے قصور میں صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے 2 ایکٹر زمین اور 30 ہزار امریکی ڈالر دئیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے ،اب وقت آگیا ہے کہ تمام فیصلے سوچ سمجھ کر کریں جذبات کی بنیاد پر کیے گئے فیصلے ملک کو سالوں پیچھے دھکیل دیتے ہیں۔