عوامی سہولیات سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، کمشنر
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے ڈویژن بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی، نکاسی آب، سڑکوں کی مرمت، سٹریٹ لائٹس اور عوامی سہولیات سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔۔۔
انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔، عوامی شکایات کو سنجیدگی سے لیں اور کارکردگی میں بہتری کو اولین ترجیح بنائیں۔