کچہری چوک انڈر پاس، لوئر مال اپگریڈیشن منصوبہ مؤخر

کچہری چوک انڈر پاس، لوئر مال اپگریڈیشن منصوبہ مؤخر

شاہراہوں اور تاریخی علاقوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے منظور شدہ منصوبے میں اہم رد و بدل ، پہلے مرحلے میں بھاٹی، داتا دربار ، ریلوے سٹیشن اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ ریلوے سٹیشن سے آزادی انٹرچینج تک ،آؤٹ فال روڈ ریٹیگن روڈ، راوی روڈ اور لوئر مال پر مشتمل اپگریڈیشن پلان کو مرحلہ وار نافذ کرنے کااصولی فیصلہ کیاگیا:ذرائع

لاہور (شیخ زین العابدین)کچہری چوک انڈر پاس اور لوئر مال اپ گریڈیشن کو عارضی طور پر مؤخر کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے پہلے مرحلے میں بھاٹی چوک، داتا دربار اور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے لاہور کی مرکزی شاہراہوں اور تاریخی علاقوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے منظور کیے گئے منصوبے میں اہم رد و بدل کر دیا گیا ہے۔ آؤٹ فال روڈ ریٹیگن روڈ، راوی روڈ اور لوئر مال پر مشتمل اپگریڈیشن پلان کو مرحلہ وار نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت کچہری چوک انڈر پاس اور لوئر مال اپگریڈیشن کو فی الحال عارضی طور پر مؤخر کر دیا گیا ہے ، جبکہ حکومت نے پہلے مرحلے میں بھاٹی چوک، داتا دربار اور ریلوے سٹیشن کے اطراف اپ گریڈیشن کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔نظر ثانی شدہ منصوبے کے تحت ریلوے سٹیشن سے آزادی انٹرچینج تک اپ گریڈیشن پر کام کیا جائے گا، تاکہ شہر کے اس انتہائی مصروف اور حساس علاقے میں ٹریفک اور شہری سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں