پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ہوٹل سیل ،3فوڈ پوائنٹس کو جرمانہ
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید ٹیموں کے ہمراہ مری پہنچ گئے ،مال روڈ پر قائم فوڈ پوائنٹس کا اچانک معائنہ کیا۔۔۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی قیادت میں 20 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی،صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایک معروف ہوٹل کو فوری طور پر بند کر دیا گیا جبکہ 3 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ،16 فوڈ پوائنٹس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فوری بہتری کی ہدایات دی گئیں۔