نوجوان نسل اسوہ حسنہ کو زندگی کا حصہ بنائیں ،راغب نعیمی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں سیرت چیئر کے تحت رسول اکرم کی ابلاغی حکمت عملی کی عصری معنویت کے زیر عنوان سیرت سیمینار منعقد ہوا۔۔۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیرمین علامہ راغب حسین نعیمی نے بطور کلیدی مقرر شرکت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے سیرت چیئر کے جامعہ اردو کے علمی و فکری سفر میں کردار کو قابل تقلید قرار دیا۔ راغب حسین نعیمی کا کہنا تھا کہ دنیا میں کمیونیکیشن کا سب سے کامیاب ماڈل رسول اکرمﷺ کا دیا ہوا ،انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ زندگی کے ہر شعبے میں رسالت مآب کی سیرت کو سامنے رکھا کریں۔