قائداعظم نے مسلمانوں کو منفرد شناخت دی، علیم خان
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم نے یوم قائداعظم کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر ہم اس عظیم رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔۔۔
جن کی دور اندیشی نے کروڑوں لوگوں کی تقدیر بدل دی اور برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی، وقار اور ایک منفرد قومی شناخت کی راہ دکھائی۔ قائداعظم نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں کے قائد تھے بلکہ مذہبی آزادی، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور مساوات کے عالمی علمبردار بھی تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کرسمس کے موقع پر میں اپنے مسیحی بہن بھائیوں کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔