ہوائی فائرنگ کا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ سمن آباد کی زیرِ نگرانی پولیس نے ہوائی فائرنگ کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
24 دسمبر کو موبائل محافظ سمن آباد پولیس گشت پر مامور تھی کہ جیسے ہی پولیس پارٹی روزیبل بینکوئٹ، بلاک 17 کے قریب پہنچی تو ایک شخص کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔