بھتہ خور جمیل چھانگا گروپ کے 2ملزمان پکڑے گئے

بھتہ خور جمیل چھانگا گروپ کے 2ملزمان پکڑے گئے

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، بھتہ کی پرچیاں، موبائل فون اور اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) اور ایس آئی یو پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گارڈن سے بھتہ خوری میں ملوث جمیل چھانگا گروپ سے تعلق رکھنے والے 2 ملز مان حماد عرف چیل اور عبداللہ کو زخمی حالت میں گر فتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے بھتہ کی پرچیاں، موبائل فون اور اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ بیرون ملک مقیم بھتہ مافیا کے سرغنہ جمیل چھانگا کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس کے کہنے پر مختلف فیکٹری مالکان، دوکانداروں، بلڈروں اور ہوٹل مالکان کو بھتے کی پرچیاں دینے ، فائرنگ کرنے اورخوف و ہراس پھیلانے میں ملوث ہیں۔ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ انہوں نے جہانگیر روڈ پر واقع زیر تعمیر بلڈنگ، الحیات ہوٹل سولجر بازار جمشید ٹاؤن اور 13 دسمبر کو برج اسٹار نشتر روڈ گارڈن میں بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کی جس میں ساجد اور ممتاز زخمی ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں