دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی

دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے اس متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی 2 ماہ کے لیے لگائی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک صبح 6 سے رات 10 بجے تک شہر میں داخل نہیں ہو سکے گی۔ہیوی ٹریفک سپرہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی، یونس چورنگی اور داؤد چورنگی سے جام صادق برج پر جا سکے گی۔اسکے علاوہ، ہیوی ٹریفک کو ناردرن بائی باس سے پراچہ چوک، سیمنز چورنگی جانے کی اجازت بھی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں