کرسمس، فول پروف سکیورٹی 3500اہلکار ڈیوٹی دینگے

کرسمس، فول پروف سکیورٹی  3500اہلکار ڈیوٹی دینگے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر پولیس جواد طارق کی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرسمس کے موقع پر ایک جامع سکیورٹی پروگرام ترتیب دے دیا ہے۔۔۔

، سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے 3500سے زائد افسران کرسمس کے موقع پر اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے، تمام متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ عبادت گاہوں کے باہر سول پارچات، باوردی مسلح اہلکار اور خواتین پولیس افسران کو تعینات کیا جائے گا۔، پولیس کی مختلف ٹیمیں مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں گی جبکہ عوامی مقامات پر اضافی نفری کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ مختلف علاقوں کی تلاشی کو یقینی بنائے گا، اسلام آباد پولیس کے تمام تھانہ جات کو اس سلسلہ میں ڈیوٹی روسٹر مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہیں، اسلام آ باد کے مختلف سیکٹر ز اور دیہی علا قوں میں گشت کیلئے ٹیمیں بھی مقرر کر دی گئی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں