تاجروں کی سی ای او لیسکو سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)تاجروں کے نمائندہ وفد نے لیسکو ہیڈکوارٹرز میں چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر شاہد حیدر سے ملاقات کی اورتاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
سی ای او نے وفد کولیسکو کی جانب سے تاجروں کیلئے کئے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انجینئر شاہد حیدر نے بتایا لیسکو افسروں نے دن رات محنت کرکے اووربلنگ کا مکمل خاتمہ کردیا ۔وفد میں چیئرمین سپریم کونسل پاکستان محمد نعیم میر، صدرمال روڈ سہیل محمود بٹ، نائب صدر لاہور چیمبر صدر انجمن تاجران شاہد نذیر ، جنرل سیکرٹری لاہورصدر شاہدرہ تاجر بورڈمیاں خلیل عبیر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔