انسداد پولیو مہم:غفلت یا سستی برداشت نہیں :عمرانہ توقیر

انسداد پولیو مہم:غفلت یا سستی برداشت نہیں :عمرانہ توقیر

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ )ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ پولیو کے قطرے بچوں کو زندگی کی ڈور میں پُر اعتماد بنا سکتے ہیں۔۔۔

 انسداد پولیو مہم کے اہداف کے حصول کیلئے ٹیمیں قومی جذبے سے کام کریں کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے انسداد پولیو مہم کے پہلے روز اہداف کے جائزہ اجلاس میں جاری کیں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے \"پڑھیں گی بیٹیاں بڑھیں گیبیٹیاں،عزم کے تحت طالبات سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں سی ایس ایس امتحان کی تیاری و طریقہ کار بارے موٹیویشن دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے خواتین کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے طالبات محنت سے ہر شعبہ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ سکتی ہیں دریں اثنا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت منعقدہ ایک اور اجلاس میں ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ لیفٹیننٹ کرنل(ر) محمد جواد منیر نے ضلع وہاڑی کے ریٹائرڈ فوجیوں کو درپیش مسائل سے متعلق آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ ریٹائرڈ فوجیوں کے مسائل کا حل پہلی ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں