واسا نادہندگان کیخلاف آپریشن،46لاکھ 53ہزار وصول
ملتان(وقائع نگار خصوصی )واسا نادہندگان کیخلاف آپریشن،تمام سرکلز سے 46لاکھ 53 ہزار روپے وصول،187کمرشل اور گھریلو کنکشن منقطع ،ریکوری میں مزید تیزی لانے کی ہدایت۔
تفصیل کے مطابق واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ روز بھی کارکردگی کے جائزہ کے دوران تمام سرکل انچارجز نے گزشتہ روز فیلڈ میں کی جانے والی سروے رپورٹ اور نادہندگان سے وصولی بارے کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کے مطابق تمام سرکل انچارجز نے 46 لاکھ 53 ہزار روپے وصول کئے ،187کمرشل اور گھریلو نادہندگان کے کنکشن منقطع کئے گئے۔