اجمل چانڈیہ کا ورکنگ ویمن ہاسٹل مظفرگڑھ سائٹ کا دورہ
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اجمل خان چانڈیہ نے ورکنگ ویمن ہاسٹل مظفرگڑھ سائٹ کا دورہ کیا۔اجمل خان چانڈیہ نے ڈیزائن اور تعمیری مٹیریل کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔
انھوں نے ہدایت کی کہ ہاسٹل کے تعمیراتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا ورکنگ وومن ہاسٹل مظفرگڑھ میں نوکری کی غرض سے آنیوالی نوکری پیشہ خواتین کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا بہترین تحفہ ہے ۔ ہاسٹل سے ورکنگ ویمن کے رہائش کے مسائل حل ہو جائیں گے ۔ ہاسٹل سے خواتین کو معیاری اور محفوظ رہائش میسر ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ہاسٹل کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔