اشیا کی فروخت کیلئے لاؤڈ سپیکر کا استعمال ، شہریوں کی زندگی اجیرن ، انتظامیہ خاموش
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں موٹر سائیکلوں اور ریڑھیوں پر لائوڈ سپیکر لگا کر سبزیاں ،پھل اور دیگر اشیا فروخت کرنے والوں کیخلاف آپریشن شروع نہ ہو سکا۔۔۔
دن کے ساتھ ساتھ رات گئے چوکوں ،چوراہوں ، گلی محلوں میں اونچی آواز میں ریڑھی بانوں نے لائوڈسپیکر لگائے ہوتے ہیں ۔ گوجرانوالہ کی گلی محلوں اور سڑکوں پر سبزی ،پھل اور دیگر اشیا فروخت کرنے والوں نے اپنی ریڑھیوں اور دکانوں میں رات کے اوقات میں بھی لائوڈ سپیکر لگا کر اشیا کی قیمتوں کا اعلانات کرتے ہیں جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے ۔اکثر اوقات تو مسلسل لائوڈسپیکر چلتا رہتا ہے ، شہریوں کے منع کرنے کے باجود ریڑھی فروش سپیکر بند نہیں کرتے ۔شہریوں کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کا لائوڈ سپیکر کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جو کہ ابھی تک شروع نہیں ہو سکا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے لیکن لائوڈ سپیکر لگا کر اشیا فروخت کر رہے ہیں جن کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ۔