الیکشن میں حلقہ کے عوام سے کئے وعدے پورے کر ینگے :نواز چوہان
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی و مانیٹرنگ انچارج ڈی ایچ کیو ہسپتال نواز چوہان نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 62میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں، الیکشن میں کئے تمام وعدے وفا کریں گے۔۔۔
وزیراعلیٰ کی زیر قیادت حلقہ کو مثالی بنانے کا مشن جاری ہے ، عوام مسائل کی نشاندہی کریں، انشاء اللہ حل کرائوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مین بازار گلزار کالونی کی واٹر سپلائی اور گلہ کی PCC تعمیر کا افتتاح کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کاشف مہر ، عرفان راج، حاجی خان بہادر، ملک عظیم ، میاں رب نواز ، شیخ عمر ریاض ودیگر بھی موجودتھے ۔