کوٹلہ ارب علی خاں میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آ پریشن
گجرات (نامہ نگار )کوٹلہ ارب علی خاں میں تجاوزات کیخلاف ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن فراز مہدی کی قیادت میں گرینڈ آپریشن کے دوران پختہ ، عارضی تجاوزات مسمار کر دی گئیں ۔۔۔
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر ورک کی زیر نگرانی ضلع کونسل کی ٹیم نے پولیس نفری کے ہمراہ کوٹلہ ارب علی خاں میں مین سڑک اور بازار کے دونوں اطراف ہیوی مشینری کیساتھ تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے عرصہ دراز سے پختہ تعمیرات اور عارضی تجاوزات ہٹا کر راستے واگزار کر ادئیے ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن فراز مہدی کے مطابق آپریشن سے تین روز قبل تجاوزات کرنیوالوں کو باقاعدہ نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں ہٹانے کی ہدایات کی تھیں ،کارروائی کے دوران کسی سے امتیازی سلوک نہیں کیا گیا اور تجاوزات کرنیوالوں کا سامان ضبط کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر تجاوزات کرنا کسی بھی مہذب قوم کا شیوہ نہیں کسی سے رو رعایت نہیں ہو گی دیگر علاقوں میں ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سے آپریشن شروع کیاجارہا ہے اس سے پہلے کے آپریشن شروع ہوسامان اپنی حدود میں رکھتے ہوئے از خود تجاوزات ہٹا دیں ۔