سوئی گیس ٹاسک فورس کی 80کنکشن کی چیکنگ ، تین میٹرمنقطع

سوئی گیس ٹاسک فورس کی 80کنکشن کی چیکنگ ، تین میٹرمنقطع

ملتان(خصوصی رپورٹر)سوئی گیس ٹاسک فورس کی 80کنکشن کی چیکنگ ، تین میٹرمنقطع کردئیے ۔

  سوئی نادرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں ،گزشتہ روزکیسز کی چیکنگ کی گئی، 01 ڈومیسٹک میٹر جو کمرشل استعمال کر رہا تھا منقطع کر دیا گیا ، 01 میٹر کنزیومر نے میٹر کو ٹمپر کیا ہوا تھا جو قبضہ میں لے لیا گیا ۔1 کنزیومر کمپنی کی مین لائن سے ڈائریکٹ ربڑ پائپ لگا کر گیس چوری کر رہا تھا جس کو فوری طور پر ختم کر کے اس کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں