ڈاکٹرطارق ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب کے صدرمنتخب

ڈاکٹرطارق ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب کے صدرمنتخب

پھالیہ(نامہ نگار)ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب کا انتخابی اجلاس مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی زیرصدارت صوبائی سیکرٹریٹ جماعت اسلامی میں منعقد ہوا۔۔۔

جس میں اتفاق رائے سے آئندہ 3 سال کیلئے عہدیدار وں کاانتخاب کیا گیا۔جماعت اسلامی، اسلامی تحریک ، مجلس وحدت المسلمین ، جمعیت علمائے پاکستان، ہدیتہ الہادی، جمعیت اتحادالعلما ومشائخ ، عالمی مجلس ختم نبوت، جماعت اہلحدیث، تحریک حرمت رسول، متحدہ جمعیت اہلحدیث سمیت دیگرمذہبی جماعتوں کے ذمہ دار وں میں سے صوبائی صدر ڈاکٹرطارق سلیم،صوبائی سیکرٹری جنرل غلام شبیرضیغم، سینئرنائب صدور علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی ، غلام زاہدعباس کاظمی، انجینئر مدثر مبین، دانش بشیرحیدری، نائب صدور مولانا انتظار مہدی نجفی ، عبدالقدوس ، سیدعارف شیرازی، قاری امیرعثمان، نصراللہ رندھاوا، قاضی ہارون الرشید کا انتخاب کیا گیا ۔انتخابی عمل کی تکمیل کے بعد سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے نومنتخب عہدیدار وں کااعلان کیا ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ پارہ چنار میں پائیدار امن کیلئے نوجوانوں کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں