بجلی چوری میں ملوث صارف کی ضمانت منظور کرلی گئی
ملتان(کورٹ ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرنے کا حکم دیا ہے ۔
فاضل عدالت میں ملزم جعفر حسین نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ بد ھلہ سنت ملتان نے رواں سال بجلی چوری کرنے کا مقدمہ درج کیا جبکہ وہ بے قصور ہے لیکن پولیس اسے گرفتار کرنے کے درپے ہے اس لیے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے ۔