فسادی کی کال پر دارالحکومت پر چڑھائی لمحہ فکریہ :نعیم بھابھہ
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر ایم پی اے محمد نعیم خان بھابھہ نے کہا ہے کہ جیل میں بیٹھے فسادی کی کال پر پختونخوا کے۔
وزیر اعلیٰ کا سرکاری وسائل سے مسلح ہوکر جتھوں کے ہمراہ ملک کے دارالحکومت پر چڑھائی لمحہ فکریہ ہے ، امین گنڈاپور اور اس کے ہمخیالوں کو عبرت ناک سزا دے کر نئی عبوری حکومت قائم کی جائے ورنہ پولیس اور دیگر اداروں کے ملازمین شہید ہوتے رہیں گے ،اس موقع پر سابق یوسی چیئرمین میاں آفتاب محمود بورانا،میاں عرفان اقبال بورانہ، سوشل میڈیا کے نوجوان رہنماء شاہ زیب خان بھابھہ سابق کونسلر ملک محمد سرور موجود تھے ، نعیم بھابھہ نے مزید بتایا کہ انتشاری سیاسی پارٹی زبردستی اقتدار پر قبضہ جمانے کے لیے سول آمریت میں لپٹی جمہوریت اور ملکی نظام کو تہس نہس کرنے پر تلی ہوئی ہے جب کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ملک کی معشت مضبوط اور سروسز و انتظامی امور کے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے دن رات ایک کیے ہوے ہیں ۔