زمین کی تقسیم کے تنازع پر ماں بیٹیوں پر تشدد
گگومنڈی(نامہ نگار)زمین کی تقسیم کے تنازع پرملزموں نے ماں اوربیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔نواحی گاؤں235 ای بی کی منیراں بی بی بیٹیوں سمیت گھرمیں موجودتھی۔
کہ راشد ،علی رضاوغیرہ نے اپنے نامعلوم ساتھیوں سمیت چادراورچاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے گھرپردھاوابو ل دیااورڈنڈے سوٹوں سے حملہ کرکے منیراں بی بی،عاصمہ بی بی ،صائمہ بی بی اورکامران کولہولہان کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔