معدنی ترقی کا جامع پلان مرتب کیا جائے :وسیم حسن

معدنی ترقی کا جامع پلان مرتب کیا جائے :وسیم حسن

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن کی زیر صدارت ضلعی مائنز اینڈ منرلز کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنیات نے کمیٹی کے ٹی او آرز اور ضلع میں موجود زون بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر مائنز اینڈ منرلز کمیٹیوں کا قیام حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے جس سے مقامی سطح پر معدنیات کے شعبہ میں بہتری اور سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنیات کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں معدنی ترقی اور دستیاب ذرائع کے حوالہ سے ایک جامع پلان مرتب کریں تاکہ اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے ۔قبل ازیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنیات نے ضلع میں معدنی زون بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں معدنی ذخائر 4 زونز پر مشتمل ہیں جبکہ حال ہی میں گیلیوال کے نزدیک ایک نیا زون بنایا گیا ہے جس کی قیمت مبلغ ساڑھے تین کروڑ روپے ہے جس کی جلد نیلام عام میں پیش کیا جائے گا۔ جبکہ ضلع لودہراں میں محکمہ معدنیات کی سالانہ آمدنی تقریباََ پانچ کروڑ روپے تک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں