ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری

ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب  عہدیداروں کی حلف برداری

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری ۔

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے بطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈویلپرز کا اچھے اور خوبصورت گھر کی فراہمی میں بہت اہم کردار ہے عوام کے مفادات عزیز سمجھنے والے ڈویلپرز دن دگنی رات چوگنی کرتے دیکھے ہیں ڈویلپرز جدید دور کی تجارت جو یقیناً انبیاء کا پیشہ ہے ، اتفاق رائے سے ضلعی تنظیم کے عہدیداروں کا انتخاب خوش آئند ،موثر نمائندگی کے لیے تمام ڈویلپرز کی شمولیت یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے چودھری محمدسرور چیئرمین، حاجی شاہدالطاف چودھری صدر،رانامحمدعارف جنرل سیکرٹری،حاجی عبدالحئی نائب صدر، چودھری محمدخاور جوائنٹ سیکرٹری، مصطفی حسن کاٹھیا فنانس سیکرٹری، شیخ محمدکامران سیکرٹری نشرو اشاعت جب کہ راؤعزیزالرحمٰن، حاجی محمد صدیق، عبدالغفارپاشا، عرفان ناصر، راؤذوالفقار علی، محمدجمیل بھٹی، اوردیگر محمداحمد ایگزیکٹوممبران کا حلف لیا ۔صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہر فورم پر ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔تقریب میں راؤخلیل احمد، عثمان شاہد سمیت تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں