بچوں ،خواتین کے تحفظ کیلئے اصلاحات ناگزیر:شاہد اقبال ، صدف عادل

بچوں ،خواتین کے تحفظ  کیلئے اصلاحات ناگزیر:شاہد  اقبال ، صدف عادل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ با رکے سابق جنرل سیکرٹری وماہر قانون دان شاہد اقبال ایڈووکیٹ اور چیئرمین ٹائیگرز فورم محمد صدف عادل جٹ ایڈووکیٹ نے کہاکہ اصلاحات کی مدد سے دنیا کو بچوں اور خواتین کیلئے محفوظ بنانا ہوگا۔۔۔

غزہ میں ممنوعہ بم استعمال ہونے سے بچوں کی زندگی پر ان کے انتہائی منفی اثرات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ،جنسی تشدد کے سدباب کیلئے فحاشی،عریانی او ربے حیائی کا سیلاب روکا جائے ،پورن فلم انڈسٹری بند کرنا ہوگی ،بھارت میں خواتین کی عزت کا کوئی والی وارث نہیں ،عوامی مقامات پر عصمت دری کے واقعات شرمناک ہیں ۔ان خیالات کااظہا رانہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ انتہا پسند مودی سرکار کو خواتین کے حقوق اور ان کی ناموس سے کوئی سروکار نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں