ڈبلیو ایم سی کو آپریشنل پلان پر فوری عملدرآمد کا حکم
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو آپریشنل پلان پر فوری عملدرآمد کا حکم,ستھرا پنجاب مہم کے تحت زیروویسٹ یونین کونسلز میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آئوٹ سورسنگ،صفائی مہم بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی جی غلام مصطفی،اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ شاہد رحمن ہمراہ تھے اسسٹنٹ کمشنرز،چیف افسران لوکل گورنمنٹس،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نمائندہ نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے صفائی میں بہتری آئے گی،کنٹریکٹر کو آن بورڈ لیکر جلد کام شروع کرایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ کلیکشن کے حوالے سے فرضی اعدادو شمار کسی صورت قبول نہیں، یونین کونسلز کی آؤٹ سورسنگ کا عمل مکمل، صفائی نظام میں بہتری لائی جائے۔ڈمپنگ سائٹس اور ویسٹ پوائنٹس کی جیو ٹیگنگ مکمل کی جائے ۔