اداروں کو خصوصی افراد کے 3فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کی ہدایت

اداروں کو خصوصی افراد کے 3فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کی ہدایت

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سپیشل پرسنز کو مفید شہری بنانے کا ویژن،ضلعی انتظامیہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے مسلسل سرگرم ہے ۔

ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ویلفیئر و بحالی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہیں سپیشل پرسنز کی پبلک و پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمتوں بارے آگاہ کیا گیا۔ڈی سی کا کہنا تھا کہ سرکاری و نجی ادارے 3 فیصد کوٹہ کی پابندی پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں۔حکومت پنجاب کی طرف سے سپیشل پرسنز کیلئے ہمت کارڈ کا اجراء خوش آئند ہے۔محکمہ صحت،تعلیم،سوشل ویلفیئر و انڈسٹریز کے افسروں نے 3 فیصد کوٹہ بارے بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں