بورے والا : موٹرسائیکلوں میں ٹکر،ڈاکٹر جاں بحق
بورے والا ( نمائندہ دنیا) 2موٹرسائیکلوں میں ٹکر سے نوجوان ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا۔
واقعہ کے مطابق شاہ فیض پارک مجاہد کالونی کا رہائشی نوجوان دانتوں کا ڈاکٹر آصف موٹرسائیکل پر فوارہ چوک سے گزر رہا تھا کہ غلط سائیڈ سے آنیوالے موٹرسائیکل سوار نے اسے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا ،مضروب کو تحصیل ہسپتال بوریوالا منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔