منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 2سال قید کا حکم

منشیات فروش کو جرم ثابت  ہونے پر 2سال قید کا حکم

میلسی (نامہ نگار ) ایڈیشنل سیشن جج میلسی نے منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر دو سال قید اور 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

استغاثہ کے مطابق پولیس تھانہ مترو نے مخبری پر سجاد کو گرفتار کرکے اس سے منشیات برآمد کیں اور مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کردیا۔فاضل عدالت نے سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر سجاد کو دو سال قید اور پچیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید قید بھگتنا ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں