والدین بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں ، شاہ نواز خان
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ریجنل ہیڈ ایس پی او ساؤتھ پنجاب شاہ نواز خان نے کہاکہ صحت مند معاشرے کے حصول کیلئے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا انتہائی ضروری ہے۔
والدین اپنے بچوں کو پولیو جیسی موذی مرض سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے آج سے شروع ہونے والی قومی پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو قطرے لازمی پلوائیں۔ یہ بات انہو ں نے آواز دو پروگرام کے ممبران اور ریسورس پرسن سے میٹنگ میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ اپنے علاقوں میں پولیو ٹیموں کو پولیوقطرے پلانے میں بھر پور معاونت کریں تاکہ ملک صحت مند معاشرہ کا قیام عمل میں لایا جاسکے ۔