وزیراعلیٰ کا دورہ چین،ترقی کا نیا باب شروع ہوگا،احمد یار ہنجراء

  وزیراعلیٰ کا دورہ چین،ترقی کا نیا باب شروع ہوگا،احمد یار ہنجراء

کوٹ ادو (نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات و مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک احمد یار ہنجرائنے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے تاریخی دورہ چین سے پنجاب میں ترقی کے نئے باب کا آغازہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کو توانائی کے بحران سمیت کرپشن، غربت، بیروزگاری اور دیگر مسائل سے نجات دلا کرصحیح معنوں میں ایشین ٹائیگر بنارہی ہے ،مریم نواز نے چین کے ساتھ تاریخی معاہدے کیے ہیں جن میں روبوٹک زرعی آلات کی تیاری، جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کا قیام، گرین انرجی منصوبوں میں شراکت اورسموگ سمیت ماحولیاتی چیلنجز کا حل، انقلابی اقدامات کا حصہ ہیں جبکہ یوتھ ڈویلپمنٹ، ویسٹ مینجمنٹ، اور دیہی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی پر بھی اتفاق ہوا،یہ معاہدے پنجاب کا مقدربدلنے کی جانب ایک شاندار سنگ میل ثابت ہوں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی نااہل قیادت نے ملک کو تباہ کیا، نفرت کی سیاست کو فروغ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں