کرسمس پر فول پروف سکیورٹی ودیگر انتظامات یقینی بنانے کا عزم

کرسمس پر فول پروف سکیورٹی ودیگر انتظامات یقینی بنانے کا عزم

ملتان(وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری اور سی پی او صادق علی ڈوگر کی صدارت میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس۔

 ،کرسمس پر فول پروف سکیورٹی ودیگر انتظامات یقین بنانے کے عزم ،کرسمس کے موقع پر امن و امان اور مسیحی برادری کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کرینگے ،شہر اولیاء کی فضا صدیوں سے امن کا گوارا رہی ہے اور تمام مکاتب فکر کے نمائندوں نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے ، امید ہے کہ تمام مسیحی برادری اور دیگر مکاتب فکر کے علماء کرام بھرپور امن یکجہتی اور بھائی چارے کا درس عام کریں گے تاکہ اقلیتی برادری اس ملک میں اپنی مذہمی رسومات بھرپور طریقے سے ادا کر سکیں۔سی پی او صادق علی ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کرسمس کے موقع پر بھرپور سکیورٹی انتظامات ہر صورت یقینی بنائے گی ، نیو ائیر کی آڑ میں شراب فروشی، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا، کرسمس کے موقع پر تمام گرجا گھروں و دیگر حساس مذہبی مقامات کی بھرپور سکریننگ کی جائے گی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے ۔قبل ازیں امن کمیٹی کے ارکان نے امن و امان کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں