تلونڈی:ایک ماہ میں آوارہ کتوں کے کاٹے سے 300 شہری زخمی

 تلونڈی:ایک ماہ میں آوارہ کتوں  کے کاٹے سے 300 شہری زخمی

تلونڈی(نامہ نگار)انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث آوارہ کتے شہریوں کیلئے وبال جاں بن گئے۔

مقامی ہسپتالوں کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں 3 سو سے زائد افراد کتوں کے کاٹے سے زخمی ہو گئے جن میں سے شمس پورہ کے رہائشی اللہ دتہ سمیت متعدد جان کی بازی ہار گئے ۔شہریوں نے کتوں کی تلفی کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں