ڈیجیٹل نیشن قائداعظم کے اصولوں کی عملی تصویر :وزیر مملکت
اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، شزا فاطمہ خواجہ نے قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر۔۔۔
ان کے شاندار اصولوں اور لازوال قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان اور ڈیجیٹل نیشن قائداعظم کے اصولوں کی عملی تصویر ہیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے قائداعظم کے اصول اتحاد، ایمان، اور تنظیم کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی مضبوط بنیاد قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل پاکستان اور ڈیجیٹل نیشن، قائداعظم کے وژن کی جدید عکاسی ہیں،یہ منصوبے شفافیت، جدت، اور شمولیت کو فروغ دے کر ہر شہری کو قوم کی ترقی میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔