تمام شعبہ جات میں اسلام کا غلبہ ناگزیر،امیر العظیم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ زندگی کے تمام شعبہ جات میں اسلام کا غلبہ ناگزیر ہے ۔۔
اسلام آباد کو ٹھیک کرنا ہے تو حکمرانوں کو ٹھیک کرنا ہوگا اور زمام کار صالح اور دیانت دار قیادت کے سپرد کرنا ہوگا،جماعت اسلامی کو ووٹ والی پارٹی سے نہ تولا جائے ،جماعت اسلامی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی اسلامی تحریکوں کی امید اور مرکز ومحور ہے ،اسلام اوراس سرزمین اسلام کی حفاظت دیانت دار قیادت کو اقتدار میں لاکر کر یں گے ،ڈھاکا کے پلٹن میدان نے تاریخ کا رخ تبدیل کیا،تاریخ یہ ثابت کررہی ہے کہ اب سقوط امت مسلمہ کا نہیں بلکہ ماسکو،واشنگٹن سقوط یورپ کی صورت میں ہوگا، جو لوگ کہتے ہیں ہم بڑی پارٹیاں ہیں ٹو تھرڈ میجارٹی ہیں ذرا واہگہ بارڈر سے آگے جاکر پوری دنیا میں پوچھیں انہیں یہ پارٹیاں نہیں ملے گی، اگرکوئی پارٹی ملے گی تو وہ جماعت اسلامی ہی ملے گی اس لیے مستقبل صرف جماعت اسلامی کا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع غربی کے جامع مسجد سلمان فارسی شاہ ولی اللہ نگر اورنگی ٹاؤن میں فیملی اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیر العظیم نے مزید کہا کہ جب تک یہ امت کارنبوت اور اقامت دین سے وابستہ رہی تو امامت وقیادت کے منصب پر فائز رہی، جیسے ہی ہم نے دین حق کو حصوں میں تقسیم کرنا شروع کر دیاذلت ورسوائی مقدر بن گئی،نمائشی اسلام سے نکل کرحقیقی اسلام کی روح پر عمل کرنا ہوگا۔