گجرات:ڈپٹی کمشنر کا دورہ جیل قیدیوں کیساتھ یوم قید منایا

 گجرات:ڈپٹی کمشنر کا دورہ جیل قیدیوں کیساتھ یوم قید منایا

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے 25 دسمبر یومِ قائداعظم محمد علی جناح کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا اور قیدیوں کے ساتھ دن منایا۔

انہوں نے یومِ قائدکی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی، قیدیوں سے ملاقات کی اور خصوصی طور پر تقریب میں قائداعظم ڈے کا کیک کاٹا۔ ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں کو یومِ قائد کے تحفے کے طور پر شلوار قمیص تقسیم کئے اور اسیر وں سے ان کے مسائل دریافت کیے ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اختر اقبال، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ قیدیوں کے لیے تفریحی اور تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بات چیت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں