کرسمس کا تہوار ،خصوصی تقریبات،سکیورٹی کے سخت انتظامات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا سمیت ریجن بھر میں کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا،اوردعائیہ تقریبات میں ملک کے استحکام’ بقا اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔۔۔
اس موقع پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرتے ہوئے گرجا گھروں کو جانیوالے تمام راستوں پر پولیس کے پہرے ’ واک تھرو گیٹس کے ذریعے ہی دعائیہ تقریبات میں مسیحی برادری کو جانے کی اجازت دی گئی 15سو سے زائد پولیس اہلکاروں کیساتھ ساتھ سینکڑوں مسیح رضا کاروں نے بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے مرکزی تقریب کیتھولک چرچ یونیورسٹی روڈ میں منعقد ہوئی ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن خوشی کا دن ہے اور اس خوشی کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ ملک کی سلامتی، بقا اور استحکام کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔