ویمن یونیورسٹی کی نئی وی سی عظمیٰ غضنفر کی تقرری آئندہ ہفتے ہونے کا امکان

ویمن یونیورسٹی کی نئی وی سی عظمیٰ غضنفر  کی تقرری آئندہ ہفتے ہونے کا امکان

ملتان(خصوصی رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان کی نئی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعظمیٰ غضنفر کے احکامات آئندہ ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے ۔

تفصیل کے مطابق ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونے ایک مراسلے کے مطابق واہ کینٹ یونیورسٹی کی ڈین آف بیسک سائنسز پروفیسرڈاکٹر عظمیٰ غضنفرکو ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر تعینات کیا گیا تھا تاہم انکی طرف سے تحفظات سامنے آنے پر ان کے احکامات روک لئے گئے تھے اس کے باوجود حکومت نے ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر کی سیٹ مشتہر نہیں کی اس دوران ڈاکٹر عظمیٰ نے اپنا فیصلہ بدل لیا ذرائع کاکہناہے کہ اب انہوں نے ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر کا چارج سنبھالنے کاعندیہ دے دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں