ہندو یا تری 7 روزہ دورہ مکمل ہونے پر واپس بھارت روانہ
لاہور(سپیشل رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام کٹاس راج مندر راج مندر چکوال میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستان آئے ہندو یا تری 7 روزہ دورہ مکمل ہونے پر واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس روانہ ہوگئے۔
قبل ازیں ہندو یاتریوں کو گورودوارہ ڈیرہ صاحب میں پرتکلف ناشتہ پیش کیا گیا، یاتری سخت سکیورٹی کے حصار میں خصوصی بسوں کے ذریعے واہگہ بارڈر پہنچے۔