ایل ڈی اے کا اپنا اپارٹمنٹ بلڈنگ منصوبہ تاخیر کا شکار

ایل ڈی اے کا اپنا اپارٹمنٹ بلڈنگ منصوبہ تاخیر کا شکار

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)سال 2024 میں ایل ڈی اے انتظامیہ اپنے افسروں کے لیے ایک ہی اپارٹمنٹ تعمیر نہ کرسکی، شہر میں اپارٹمنٹ بلڈنگ منظور کرنے والے ادارے ایل ڈی اے کا اپنا اپارٹمنٹ بلڈنگ منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔

 ایل ڈی اے نے شہر میں اپارٹمنٹس بلڈنگز کی تعمیر کا منصوبہ بنایا، ایل ڈی اے ملازمین اور فروخت کی غرض سے جوہر ٹاؤن میں اپارٹمنٹس کی تعمیر کا آغاز کیا گیا، ایل ڈی اے نے پہلے سے شروع ہونے والے اپارٹمنٹس کو مکمل کرنے کا پلان بنایا، ایل ڈی اے سٹی موضع ہلوکی میں نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ بند کیا اور جوہر ٹاؤن فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر میں زیر تعمیر اپارٹمنٹس کو مکمل کرنے کا پلان بنایا، ایف ٹی سی میں پہلے سے تعمیر شدہ اپارٹمنٹس کے اندرونی و بیرونی تعمیراتی کاموں کو مکمل کیا جانا تھا، 72 اپارٹمنٹس پر مشتمل عمارت کو مکمل کرنے کے لیے 52 کروڑ 31 لاکھ 53 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گی، ایف ٹی سی اپارٹمنٹس کا تعمیراتی کام چھ ماہ کے عرصہ میں مکمل کیا جانا تھا، ایل ڈی اے نے ذاتی وسائل سے منصوبہ مکمل کرنے کا پلان بنایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں